بلوچستان : مند میں پاکستانی فورسز کا گھر پر چھاپہ، ایک نوجوان لاپتہ

488

پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات تین بجے کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی کے بعد ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے کیچ کے علاقے مند سورو میں گذشتہ رات گئے دیر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اسکول ماسٹر حاجی ناصر کے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں سے ان کے بیٹے اسد بلوچ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماسٹر حاجی ناصر کے ایک بیٹے یاسر بلوچ کو پاکستانی فورسز نے قتل کردیا تھا۔

بلوچستان میں ایک طرف جہاں مختلف علاقوں سے کئی سالوں سے لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا بلوچستان کے طول و عرض  میں تسلسل کے ساتھ جاری چھاپوں اور آپریشن میں لوگ لاپتہ بھی ہورہے ہیں ۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے جبکہ حالیہ کچھ عرصے سے قوم پرست جماعت بی این پی مینگل نے بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوششوں میں اضافہ کردیا جسے مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کی جانب سے سراہا بھی جارہا ہے۔