بلوچستان: دو افراد بازیاب، 2 مزید لاپتہ

126

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے دو لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے جبکہ مزید دو افراد جبری طور پر لاپتہ کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حب سے ایک سال قبل لاپتہ کیئے جانے والا نوجوان بازیاب ہوگیا۔

بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت عارف بلوچ ولد قادر بخش سکنہ کوہڑو، جھاﺅ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں حب چوکی سے 21 اپریل 2019 کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا تھا جبکہ ان کے ساتھ لاپتہ کیئے گئے صدیر بلوچ ولد خیر محمد، نادل بلوچ ولد خیرمحمد، زبیر بلوچ ولد محمد ہاشم تاحال لاپتہ ہیں۔

اسی طرح 30 نومبر 2018 کو بروری روڈ کوئٹہ سے لاپتہ کیئے جانے والے امین اللہ سکنہ مشکے بھی بازیاب ہوگئے جن کے بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کردی ہے۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے علاقے تمپ نظرآباد سے فورسز نے میر جان ولد ماسٹر رفیق کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

علاوہ ازیں جھاؤ لال بازار سے پانچ دن قبل پاکستانی فورسز نے عبدالقدیر ولد محمد نامی شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عبدالقدیر کو فورسز نے ان کے گھر سے حراست میں لیا اور گھرمیں موجود تمام سامنے بھی ساتھ لے گئے۔

واضح رہے مواصلاتی نظام نہ ہونے کے باعث جھاؤ اور ملحقہ علاقوں سے بروقت معلومات کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے۔