بلوچستان : تمپ میں پاکستانی خفیہ اداروں کے حمایت یافتہ گروہ پر حملہ، 2 افراد ہلاک

191

دو روز قبل بھی زامران میں پاکستانی خفیہ اداروں کے قائم علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو گرفتار کرلیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے قائم کردہ مسلح گروہ کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ سرکاری یافتہ گروہ کو ضلع کیچ کے علاقے تمپ، کوھاڑ میں کلگ کے مقام پر حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے دو اہلکار ہلاک ہوئیں جبکہ مسلح افراد ان کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے قائم کردہ مسلح گروہ سرگرم ہے جنہیں ڈیتھ اسکواڈ کے نام پکارا جاتا ہے جبکہ بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کا دعویٰ کہ مذکورہ مسلح گروہوں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی پشت پناہی کی بناء پر مختلف جرائم میں بھی ملوث ہیں۔

گذشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے زامران میں ایک حملے میں ڈیتھ اسکواڈ گروہ سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کو مسلح افراد نے گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے جس کہ ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح جماعتوں کے اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) نے قبول کی تھی۔

اس سے قبل بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) نے بلوچستان ضلع پنجگور میں اسی نوعیت کے ایک حملے میں ڈیتھ اسکواڈ گروہ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

پاکستانی فورسز اور ان سے منسلک افراد کو بلوچستان میں تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے جن کہ ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرچکی تاہم آج کے ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔