بلوچستان بجٹ لفظوں کی ہیرا پھیری کے سواء کچھ نہیں ہے – ثناء بلوچ

346
File Photo

بلوچستان کی عوام اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے، وزیراعلی بلوچستان اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق سینیٹر ثناء بلوچ نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کاپی پیسٹ کے سوا کچھ نہیں ہے، گرین بلوچستان کے نام پر کسانوں زمینداروں کو بیووقوف بناکر کروڑوں روپے کرپشن کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہر ضلع میں چھ ٹریکٹر دینے سے زرعی انقلاب کیسے آئے گا،پی ایس ڈی پی میں نالیوں روڈ وں کے سوا کوئی بڑا منصوبہ شامل نہیں ہے۔ بلوچستان کی عوام اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے وزیراعلی بلوچستان اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ثناء بلوچ نے کہاکہ نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونے والی بجٹ لفظوں کی ہیرا پھیری کاپی پیسٹ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، کے پی پنجاب سرحد کو فی کلو میٹر کروڑوں اور لاکھوں روپے جبکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود بلوچستان کو فی کلو میٹر تین لاکھ روپے کے حساب سے بجٹ دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو مفلوج بنا دیا ہے، اب کسانوں زمینداروں کو گریں ٹریکٹر اسکیم کے نام پر بیووف بنایا جارہا ہے چھ ٹریکٹر ہر ضلع کو دینے سے زرعی انقلاب کا خواب دیکھنا نیا ڈرامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کی عوام کی جنگ لڑ رہی ہے وفاق میں اپنے موقف پر ڈٹ جانا بلوچستان کی عوام کے ساتھ محبت کا نتیجہ ہے، لاپتہ افراد کی واپسی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔