بلوچستان ایک بار پھر عالمی طاقتوں کی جنگ کا اڈا بن رہا ہے – اختر مینگل

650

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے بلوچستان ایک بار پھر عالمی طاقتوں کی جنگ کا اڈا بننے جارہا ہے بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے یہ نہ سرمچار کی بندوق نہ چھاؤنی کی توپ سے حل ہوگا مخالفین کا کام مخالفت کرنا ہے چھ نکات میں بی این پی یا کسی کے ذاتی مفاد نہیں بلکہ تمام اقوام کے لاپتہ افراد، ساحل وسائل پر اختیار کی بات کی گئی ہے۔

اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت بچانے کیلئے لوگوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا کلبوشن کی ملاقات اسکے اہل خانہ سے کروائی جا سکتی ہے تو لاپتہ افراد کو رہا یا عدالتوں میں پیش کیوں نہیں کیا جاسکتا حریف بی این پی مقبولیت سے خائف اور خوفزدہ ہیں ہمیں کسی کی پراہ نہیں عوام کے حقوق کی بات کرتے رہیں گے۔

یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں قبائلی و سیاسی رہنماء ٹکری شفقت لانگو، وڈیرہ عطا محمد لانگوسمیت دیگر معتبررین کی بی این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ،پی اے سی کے چےئر مین اختر حسین لانگو پرنس موسیٰ جان بلوچ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ، احمد نواز بلوچ ،ملک عبدالولی کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔