بلوچستان: ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق

444

بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا،رواں برس کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ عید الضحیٰ سے قبل بلوچستان میں کانگو وائرس پھیلنے لگا۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں لائے گئے مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ہسپتال کے کانگو وارڈ کے انچارج ڈاکٹر صادق بلوچ کے مطابق دو روز قبل پشین سے تعلق رکھنے والے مریض کو کانگو وائرس کے شبے میں لایا گیا جس کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بجھوائے گئے بعد ازاں مریض کانگو وائرس پازیٹو نکلا۔

ڈاکٹر صادق بلوچ کیمطابق رواں سال کانگو کے شبے میں فاطمہ جناح ہسپتال میں 21مریض ہسپتال لائے گئے جن میں سے 9مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی