بسیمہ: موسلادھار بارش، دیوار گرنے سے 2 بچے جانبحق، 5 زخمی

348

بلوچستان کے مختلف علاقوں کی طرح ضلع واشک کے علاقے بسیمہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی آگئی جس سے نشینی علاقے زیر آب آگئے۔

موسلادھار بارشوں نے علاقے میں تباہی مچادی ہے، پانی گھروں میں داخل گیا جبکہ تیار فصلیں تباہ ہوگئی ہے۔

زیر آب علاقے میں دیوار گرنے سے دو کمسن لڑکیاں جانبحق اور پانچ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقے زیر آب آنے سے تیار فصلیں تباہ ہوگئی۔

علاوہ ازیں ایک سکول کی دیوار منہدم ہونے سے سیلابی ریلہ کمروں میں داخل ہوگیا تاہم جانی نقصانات کے واقعات پیش نہیں آئے۔

بارش سے بسیمہ کا خاران اور واشک سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے جبکہ علاقے میں بجلی کے ٹرانسفارمر، کھمبے گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔