باپ کی تشکیل میں بی این پی مینگل کی قیادت نے بنیادی کردار ادا کیا- نیشنل پارٹی

268

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بعض عناصر اپنی صفائی میں نیشنل پارٹی پر تنقید کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں نیشنل پارٹی ایک سیاسی جمہوری جماعت ہے اور یہ حق ہر سیاسی قومی جماعت کو حاصل ہے وہ اپنی سیاسی و قومی پالیسی مرتب کرے۔

بیان میں کہاگیا کہ ہم نے کسی پارٹی پر یہ الزام نہیں لگایا کہ انہوں نے لاپتہ افراد کا سودہ کیا ہے یہ ان کے اتحادیوں کی جانب سے کہا گیا کہ مینگل گروپ کو دس ارب کا ترقیاتی پیکج دے کر راضی کیاگیاہے اگر یہ بات درست نہیں ہے تو اس کا ذمہ دارہم نہیں بی این پی مینگل کے اتحادی ہیں اگر دس ارب کی بات جھوٹ ہے تو مینگل صاحب اس کی تردید کریں جہاں تک لاپتہ افراد کی بازیابی کی بات ہے تو اس میں کوئی انقلابی پیش رفت ہمارے سامنے نہیں آئی ہے دس افراد بی این پی کی قیادت کے حوالے کئے گئے ہیں یہ سلسلہ تو پہلے سے چل رہا تھاکہ 20 لاپتہ اور دس بازیاب، فرق صرف یہ ہوا کہ پہلے یہ لاپتہ افراد نور احمد بنگلزئی اور لالا عبدالرشید دشتی کے ذریعے گھر پہنچ جاتے تھے اب ان کی جگہ مینگل گروپ نے لے لی ہے۔

بیان میں کہاگیاکہ مری معاہدے پر بی این پی مینگل بہت زیادہ سوختہ ہے بھائی یہ کوئی انقلابی معاہدہ نہیں تھا اس معاہدے میں تین پارٹیوں نے بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے فیصلہ کیا اور اس کی پاسداری تمام فریقین نے کامیابی سے کی جبکہ بی این پی مینگل اور جے ڈبلیو پی کا معاہدہ سب کے سامنے ہے جس طرح بی این پی مینگل کی قیادت نے نواب اکبرخان بگٹی کو دھوکہ دیا وہ سب کے سامنے ہے۔

بیان میں کہا گیاکہ ایک اچھی بات مینگل صاحب نے کہا کہ اب وہ بوڑھے ہو گئے ہیں نہیں تو وہ اسلام آباد والوں کو بتا دیتے کہ قیادت کیا ہوتی ہے بھائی آپ کو کس نے اسلام آباد جانے سے منع کیا ہے آپ کی نظریں ہروقت اقتدار پر ہوتی ہیں اس بار بلوچستان میں حکومت بنانے کا موقع نہیں ملا تو آپ اسلام آباد گئے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ کو آج بھی اقتدار کا اشارہ ملے آپ نیشنل اسمبلی کی سیٹ چھوڑ کر بلوچستان آؤ گے اور اکبر مینگل سے استعفیٰ لوگئے۔اب ملک میں سیاست واضع ہوچکا ہے ایک جانب جمہوری سیاسی جماعتیں ہیں اور دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کی پروردہ جماعتیں ہیں تیسرا راستہ صرف منافقین کا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی اے پی(باپ)کی تشکیل میں بی این پی کی قیادت نے بنیادی کردار ادا کیا ہے اور ان فارمی مرغیوں کی پیدائش میں آپ کا بنیادی کردار ہے اور ہمارا یقین ہے کہ بی این پی باپ کے چیئرمین کو بچانے کیلئے اپنا پورا کردار ادا کرے گا ہمیں اس بات کا افسوس رہے گا کہ سردار عطااللہ خان مینگل کے سیاسی وارثوں نے ان کی موجودگی میں ایسا کرنے میں کوئی ندامت محسوس نہیں کی۔