ایران : پولیس کی گاڑی پر بم حملہ، جیش العدل نے ذمہ داری قبول کرلی

629

ایرانی پولیس کو مغربی بلوچستان میں اس وقت مسلح افراد نے بم دھماکے سے نشانہ بنایا جب معمول کے گشت پر تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایرانشہر میں مسلح افراد نے پولیس کی گشتی کار کو بم دھماکے سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ  ایرانشہرکے شہرسے دو کلومیٹر باہر سرباز  روڑ پر گشت کر رہا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایرانی پولیس کے افسر اور اہلکار  زخمی ہوئیں۔

دوسری جانب مذہبی مسلح گروپ جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اور ساتھ ہی دھمکی دی  کہ جب تک  ایرانی رجیم  بے گناہ اہلسنت کے پکڑ دھکڑ اور پھانسیوں کے سلسلے کو بند نہیں کرتا جیش العدل کے ایرانی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز  امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی سمیت مغربی بلوچستان میں سنی بلوچوں کےلئے وسیع تر قومی و مذہبی اختیارات کے حصول کے لئے سرگرم جیش العدل کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ۔

امریکی فیصلے کے خلاف بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دینا بلاجواز ہے۔