اوستہ محمد : سیاہ کاری کے الزام میں دو افراد قتل

326

اوستہ محمد،  جعفر آباد، نصیر آباد اور آس پاس کے علاقوں میں سیاہ کاری کے الزام میں قتل روز کا معمول بن  چکا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق اوستہ محمد کے فیض آباد گوٹھ بھاگیہ خان عمرانی کے حدود میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق شوکت علی نامی شخص نے اپنی بیوی لکھان کو ایک مرد کے قتل کرکے فرار ہوگیا۔

 اوستہ محمد صدر پولیس تھانہ کے ایس ایچ او طالب حسین کے مطابق وہ بروقت جائے واردات پہ پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال اوستہ محمد منتقل کر دیا اور ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ اوستہ محمد و آس پاس کے علاقوں میں سیاہ کاری کے الزام میں قتل کے واقعات روز کا معمول بن چکا ہے اور بعض زرائع کے مطابق لوگ اپنی معمولی معمولی شخصی رنجشوں  اور گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پہ اپنے قتل کرکے انھیں سیاہ کاری کا نام دیتے ہیں ۔