امریکی فیصلے کا اثر حقیقی معنوں میں بی ایل اے پر نہیں ہوگا – مائیکل کوگل مین

1366

پاکستان کو افغانستان میں امریکہ کی مدد پر مزید آمادہ کرنے کے لیے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا۔

وائس آف امریکہ سے بات چیت کرتے ہوئے واشنگٹن کے تحقیقی ادارے ولسن سسینٹر  سے منسلک جنوبی ایشائی امور کے ماہر مائیکل کوگل مین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان میں امریکہ کی مدد پر مزید آمادہ کرنے کے لیے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بھی امریکہ کا  دورہ کرنے والے ہے تو امریکہ پاکستان سے مزید طالبان بابت مدد کے بدلے بی ایل اے کو دہشت گردی کے فہرست میں شامل کردیا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں مائیگل کوگل من کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکی فیصلے کا اثر حقیقی معنوں میں بی ایل اے پر نہیں ہوگا جس طرح دوسرے گروپس کے کارروائیوں پر اثر نہیں پڑ سکا ہے جنہیں امریکہ پہلے سے دہشت گردی کے فہرست میں شامل کر چکا ہے لیکن جو امریکہ اور پاکستان کی سفارتی تعلقات ہیں ان کو امریکہ کے اس فیصلے سے ضرور فائدہ ملے گا ۔