امریکی بمباری سے افغان صوبے روزگان میں 35 افراد جانبحق

544

روزگان کے سابق گورنر امان اللہ تیموری نے کہا کہ بمباری کے نتیجے میں اس کے گھرانے سے  افراد بھی جانبحق ہوئیں جن کی لاش ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغان صوبے روزگان کے ضلع گیزاب کےعلاقے خلج میں طالبان نے افغان فورسز کی چوکیوں پر حملے کئے جس کے تھوڑی دیر بعد امریکی جنگی جیٹ طیارے بھی موقع پر پہنچ گئے اور اندھا دھند بمباری شروع کی ۔

امریکی جیٹ طیاروں کی بمباری سے طالبان کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم عام لوگوں کے گھروں پہ بم گرنے سے اطلاعات کے مطابق خواتین و بچوں سمیت 35 افراد جانبحق ہوچکے ہیں ۔

روزگان صوبے کے سابق گورنر امان اللہ تیموری نے کہا کہ امریکی جیٹ طیاروں کی بمباری سے خود اس کے گھرانے کے افراد بھی مارے گئے ہیں اور ان کی لاش تاحال ملبے تلے دبے ہوئیں ہیں ۔

سابق گورنر نے مزید کہا کہ امریکی بمباری سے 6 طالبان بھی مارے گئے تاہم طالبان نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے  ۔

افغانستان میں ایک طرف جہاں طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے وہی دوسری جانب افغان فورسز کے چھاپوں اور امریکی جنگی طیاروں کی بمباری میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

افغانستان میں دودہائی کی کشدیگی کو ختم کرنے کےلئے قطر میں طالبان و امریکی حکام کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔