امریکہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے بی ایل اے پہ کوئی اثر نہیں پڑے گا – جان محمد بلیدی

577
فائل فوٹو

امریکہ کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے سے انکی تنظیمی خدوخال اور کارروائیوں پر اثر نہیں پڑے گا ۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان جان محمد بلیدی نے بلوچی ٹی وی چینل وش نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس اقدام کو اپنی بڑی سفارتی کارکردگی کہہ سکتا ہے مگر زمینی حقائق اپنی جگہ موجود رہیں گے ۔

بیرون ممالک مقیم بلوچ پناہ گزین سیاسی جہدکار ہیں جن کے مطابق وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کو آگاہ کررہے ہیں ۔

جان محمد بلیدی کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے بعد ریاستی اداروں کو مزید طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے، طاقت کے استعمال سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا سمجھداری اسی میں ہے کہ سیاسی مسئلے پر سیاسی گفت شیند ہونی چاہیے۔