امریکہ نے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا

442

بی ایل اے کے علاوہ جند اللہ اور جیش العدل کو بھی  فہرست میں شامل کرلیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے تازہ ترین اعلامیہ میں کہا گیا کہ امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی، جیش العدل اور جند اللہ کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے ۔

معروف بلوچ آزادی پسند رہنما مرحوم نواب خیر بخش مری کی قائم کردہ بلوچ لبریشن آرمی گذشتہ بیس سال سے پاکستان کے زیر انتظام والے بلوچستان میں آزادی کی مسلح جنگ لڑ رہی ہے اور بلوچ لبریشن آرمی کے حملوں کا زیادہ تر ہدف میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے علاوہ عسکری تنصیبات بھی شامل ہیں ۔

لیکن حالیہ کچھ عرصے سے بلوچ لبریشن آرمی نے چین کی مدد سے جاری بلوچستان میں مختلف منصوبے  جنہیں سی پیک کا نام دیا گیا ان پہ حملوں کے علاوہ براہ راست چین انجنیئروں پہ بھی حملہ کیا گیا ہے جن میں خودکش حملے بھی شامل ہے ۔