افغانستان: کندھار میں پولیس مرکز پر حملہ متعدد اہلکار جانبحق و زخمی

651

پولیس مرکز پر بیک وقت دو خودکش حملے کے بعد دیگر حملہ آور اندر داخل ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں پولیس مرکز پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بیس کے قریب افراد جانبحق زخمی ہوئیں ہیں ۔

حملے کی ابتداء پولیس مرکز کے شمالی دروازے پر خود کش حملوں سے ہوا جس کے بعد دیگر حملہ آور  اندر داخل ہونے کی کوشش کی ۔

کندھار کے میر ویس ہسپتال زرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد بیس زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

تاہم ایک اور زرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ حملے میں پولیس کماندان نجیب اللہ احمد خیل سمیت 13 اہلکار مارے گئے ہیں۔

ٹی بی پی نے جب کابل میں وزارت داخلہ کے حکام سے حملے کی تفصیلات معلوم کی تو انہوں نے بتایا کہ حملہ ختم ہو چکا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،تاہم وزارت داخلہ کے حکام نے حملہ آوروں کی تعداد کے بارے بتانے سے گریز کیا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے کندھار پولیس مرکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ متعدد سرکاری اہلکار مارے گئے ہیں ۔