افغانستان: کندھار میں طالبان کا حملے و امریکی بمباری سے 38 افراد ہلاک 30 زخمی

331

طالبان نے کندھار کے ضلع معروف پر حملہ کیا جس کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے بھی طالبان پہ حملے شروع کئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع معروف میں طالبان کے حملے کے بعد امریکی جنگی طیاروں  کی بمباری سے 25 کے قریب طالبان مارے گئے ۔

کندھار پولیس کے سربراہ تادین خان اچکزئی کے مطابق امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے 25 کے قریب طالبان مارے گئے ۔

دوسری جانب ایک سیکیورٹی زرائع  نے بتایا کہ طالبان کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک و 30 زخمی ہوئیں ہیں۔

دریں اثناء کندھار ہی کے ضلع خاکریز کے شیرغا کے علاقے میں  طالبان نے فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

کندھار پولیس کے ترجمان قسیم آزاد کے مطابق حملے میں 6 طالبان اور 2 پولیس ہلاک جبکہ 4 طالبان اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئیں ہیں ۔

نمائندہ ٹی بی پی کابل کے مطابق حالیہ کچھ عرصے سے افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے ۔

گذشتہ روز بھی معروف ضلع میں مربوط میں الیکشن کمیشن کے 8  کارکنوں سمیت متعدد اہلکار مارے گئے تھے۔