دھماکہ غزنی میں افغان خفیہ ادارے کے دفتر کے قریب ہوا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پچاسی افراد ہلاک و زخمی ہوئیں ہیں
دھماکہ غزنی شہر میں شامیر کے علاقے میں واقع این ڈی ایس کے ایک سب آفس پہ ہوا ۔
غزنی کے طبی زرائع کے مطابق اب تک دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جانبحق جبکہ ستر سے زائد زخمی ہوئیں ہیں۔
جانبحق افراد میں دو سیکیورٹی اہلکار جبکہ باقی راہگزر بتائے جاتے ہیں اور زخمیوں میں اکثریت کی عام شہریوں کی ہے۔
دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غزنی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خودکش بمبار کے زریعے غزنی خفیہ ادارے کے آفس کو نشانہ بنایا۔