اسپین بولدک: بم دھماکے میں 3 عام شہری جانبحق 20 زخمی

217

دھماکہ بکرا منڈی کے قریب ایک چوک پہ ہوا جس کے نتیجے میں عام شہری ہی جانبحق و زخمی ہوئیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع اسپین بولدک میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جانبحق جبکہ بیس زخمی ہوئیں ہیں۔

ضلعی ہسپتال کے زرائع نے تین افراد کے جانبحق اور بیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ۔

واضح رہے کہ بم دھماکہ بکرا منڈی کے قریب ایک چوک پہ ہوا جہاں صبح کے وقت لوگوں کا کافی رش ہوتا ہے ۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے اسپین بولدک میں والے بم دھماکے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اس کا الزام خود کابل حکومت پر لگایا ۔

اسپین بولدک چمن سے متصل ایک تجارتی علاقہ ہے جہاں ڈیورنڈ لائن کے دونوں اطراف کے ہزاروں لوگ روزگار سے وابستہ ہیں ، تاہم اکثر اوقات پاکستانی فورسز معمولی واقعات پہ وہاں قائم دروازوں کو بند کردیتے ہیں جس کی وجہ سے کاروباری حضرات اور محنت مزدوری کرنے والوں کو مالی نقصان ہوتا ہے۔

افغانستان کے جنوبی علاقوں کے زمینداروں کا سبزی و پھل اسپین بولدک کے راستے کوئٹہ و کراچی جاتے ہیں اور گذشتہ روز پاکستانی حکام نے افغانستان سے آنے والے سبزی و پھلوں پہ ٹیکس میں دو سو فیصد اضافہ کیا ۔