آواران: مسلح افراد و پاکستانی فورسز میں جھڑپ، جانی نقصان کی اطلاع

373

فورسز و مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں دوطرفہ جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آواران کے پہاڑی علاقے میں فورسز نے مسلح افراد کے ایک ٹھکانے کو گھیرا کرنے کی کوشش کی جس کے بعد دو طرفہ جھڑپیں شروع ہوئی۔

باوثوق مقامی زرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مسلح افراد و پاکستانی فورسز کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں چھوٹے و بڑے ہتھیاروں کا استعمال ہوا ۔

زرائع نے مزید بتایا کہ مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں فورسز کے معتدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئیں جنہیں جائے وقوع سے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک مسلح شخص کے جانبحق ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

تاہم آج ہونے والے جھڑپ اور جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال بلوچ مسلح تنظیموں اور نہ ہی پاکستان کی عسکری حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کی تصدیقی و تردیدی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔