شمالی وزیرستان: مسلح افراد کے حملے میں پاکستان آرمی کے 6 اہلکار ہلاک

272
File Photo
شمالی وزیرستان میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستان آرمی کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گرباز کے قریب فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستان آرمی کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والو میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی عسکری حکام نے بلوچستان، کیچ میں فورسز پر حملے و ہلاکتوں کی تصدیق کر دی

دریں اثنا جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے سپین کمر، ورزہ کلی میں پاکستان آرمی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔

تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی  کے مطابق حملے میں 7 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان سے سے ایک عدد ایم جی ون، 4 عدد جی تھری اور وائرلیس سیٹ اپنے قبضے میں لیا گیا۔

تاہم شمالی وزیرستان میں ہونے والے مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم یا گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔