افغانستان: مسافر بس بارودی سرنگ دھماکے سے تباہ، 32 افراد جانبحق 18 زخمی

302

بارودی سرنگ کا دھماکہ ہرات کندھار شاہراہ پہ ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایک مسافر بس بارودی سرنگ کی زد میں آکر تباہ ہوگیا ۔

بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں بس میں سوار 32 سے زائد مسافر جانبحق جبکہ 18 زخمی ہوئیں ہیں ۔

مسافر بس کو یہ حادثہ ہرات کندھار شاہراہ پہ اب خرما کے مقام پہ پیش آیا ۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے اکثر علاقوں میں عام شاہراہوں پر بھی بارودی سرنگ بچھائے گئے ہیں جن کی زد میں اکثر و بیشتر عام راہ گیر آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

چند روز قبل اسی طرح کا ایک واقعہ جنوبی صوبے کندھار کے ایک ضلع میں پیش آیاجب ایک مزدا گاڑی جس میں خواتین و بچے سوار تھے بارودی سرنگ کے دھماکے سے تباہ ہوا اور اس میں سوار متعدد خواتین و بچے مارے گئے ۔