بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں خوست کے مقام پر پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں گشت پر معمور تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس حملے میں پاکستانی فوج کے چھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بولان کے علاقے مچھ، پیر اسماعیل، مارگٹ، شاہرگ، خوست اور گرد و نواح کے علاقوں میں کئی کوئلہ مائنز ٹھیکیدار، مالکان اور مزدور قابض فوج کیلئے مخبری کا کام کررہے ہیں۔ وہ اپنے ان بلوچ دشمن اعمال سے باز آجائیں ورنہ انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ سرمچار قابض فوج کو نشانہ بنانے کیلئے کہیں بھی اور کسی وقت بھی ہمہ وقت تیار ہیں اور یہ حملے قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء اور بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگی۔