ہرنائی : بارش و سیلاب کے بعد پنجاب جانے والی شاہراہ بند

241

پنجاب جانے والی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کےلئے مکمل طور پر بند ہوچکا ہے ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں بارش کے بعد سیلابی ریلوں کے سبب پنجاب جانے والی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کےلئے مکمل طور پر بند ہوچکا ہے ۔

لیویز زرائع کے مطابق پنجاب جانے والی شاہراہ 22میل زندہ پیر کے مقام پر بارش و لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگیا ہے ، جبکہ قومی شاہراہ کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے ۔

 ڈی سی ہرنائی عظیم دمڑ کے مطابق  شاہراہ کی بحالی کےلیے متعلقہ محکمہ کو فوری طورپر مشینری پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔