گوادر : ٹریفک حادثے میں تین افراد جانبحق

166

حادثےمیں خواتین و بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی بھی ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے نواحی علاقے پشکان سے کراچی جانے والی گاڑی الٹنے سے خواتین و بچے سمیت تین افراد جانبحق ہوگئے ہیں ۔

جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت طاہر ولد عبدالصمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز، وحیدہ زوجہ عارف ، بدار ولد بابا آدم  کے نام سے ہوئی ۔

جبکہ زخمیوں میں نسرین بنت طاہر، سکینہ بنت بابا آدم ،شہناز بنت بابا آدم، گوہر بنت بابا آدم، بالاچ ولد بابا آدم،بابا آدم ولد عبدالصمد
گل نور بنت عارف، بلوچ خان ولد عارف شامل ہیں

مقامی انتظامیہ نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کہ جانبحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔