گوادر :فورسز نے موٹر سائیکل بم برآمد کرلیا

133

فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی شروع کر لی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب شدہ موٹر سائیکل بم کو فورسز نے برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔

علاقائی زرائع کے مطابق گوادر موسی موڑ کے نزدیک پورٹ چوک پہ نامعلوم افراد نے باردو سے بھرا موٹر سائیکل کھڑا کیا تھا جسے فورسزنے اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لیکر ناکارہ بنا دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی شروع کر لی ۔

تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔