گوادر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں باپ بیٹا لاپتہ

129

پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مونڈی میں چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

ٹی بی پی کو مقامی زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے مونڈی میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر گھر میں تلاشی کے بعد باپ کو بیٹے سمیت گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

پاکستانی فورسز کےہاتھوں لاپتہ ہونے والے دونوں باپ بیٹے کی شناخت لطیف اور مئیس ولد لطیف کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے بالخصوص گوادر میں پانچ ستارہ ہوٹل پہ حملے کے بعد سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں اب تک درجنوں افراد گرفتار ہو کر لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاجی کیمپ جاری ہے ۔