گوادر سے پانچ بلوچ طالب علم پاکستان آرمی کے ہاتھوں لاپتہ

466

گوادر میں واقع پانچ ستارہ ہوٹل پہ حملے کے بعد سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اب تک درجنوں افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ گوادر کے مطابق پاکستان آرمی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گوادر کے مختلف علاقوں سے پانچ بلوچ طالب علموں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے طالب علموں کی شناخت نجیب نور ، رضوان راہی ، عادل بلوچ نعیم دیدگ  اور بلال بلوچ کے نام سے ہوئی ۔

یاد رہے کہ مئی کی گیارہ تاریخ کو ایک بلوچ مسلح تنظیم کی جانب سے گوادر کے سخت سیکیورٹی والے علاقے میں واقع پانچ ستارہ ہوٹل پہ حملہ کیا گیا جو کہ چوبیس گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔

حملے کے بعد ایک طرف جہاں گوادر کے گردونواح میں پاکستانی فورسز نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا وہی دوسری جانب گوادر شہر کے اندر ہی روزانہ کی بنیاد پہ گھر میں چھاپہ مار کر لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کررہا ہے ۔