گوادر : دشت سے بلوچ نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

189

فورسز نے گھر پہ چھاپہ مار کر تلاشی کے بعد نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے دشت سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر ایک بلوچ نوجوان کو  لاپتہ کردیا ۔

مجیب ولد عبدالقادر کو دشت  بندگاہ سے لاپتہ کیا گیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز گوادر ہی سے لاپتہ محمد رمضان کے بیٹے علی حیدر کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لاپتہ کردیا ۔

اس کے علاوہ حب چوکی سے ضعیف المعر شہسوار کو بھی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ شہسوار کے چار نوجوان بیٹوں کو پاکستانی فورسز نے مختلف چھاپوں اور آپریشنز میں بے دردی سے قتل کردیا ہے۔