گوادر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری عوام سراپا احتجاج ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عام شہری پریشان میں مبتلا ہیں ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے الیکشن سے مسائل کی حل کےلئے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن انتخابات میں کامیابی کے بعد عوامی مسائل کو یکسر فراموش کردیتے ہیں۔
گوادر کے شہری امام بخش کلمتی نے دی بلوچستان پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دوسری جانب عوام کو بھاری بل تھما دیا جاتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گوادر کے بنیادی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
واضح رہے کہ گوادر میں پاکستان و چین نے اربوں ڈالر کا منصوبہ جسے سی پیک کا نام دیا گیا ہے جاری ہے تاہم گوادر کے مقامی باشندے زندگی کی بنیادی سہولتوں سے یکسر محروم ہیں ۔