کیچ و آواران، حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

182

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ کل ضلع آواران کے علاقے کولواہ شندی میں سرمچاروں نے یوفون ٹاور پر حملہ کرکے ٹاور کو نقصان پہنچایا اسی دوران ایک قریبی چوکی سے پاکستانی فوج کی سات گاڑیوں اور تین موٹر سائیکلوں نے ٹاور کے قریب آنے کی کوشش کی سرمچاروں نے پہلے سے گھات لگا کر فورسز پر حملہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں چھ فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ ان میں ایک فوجی آفیسر بھی شامل ہے۔

میجرگہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کل رات ضلع کیچ کے علاقے کولواہ بلور میں فوجی کیمپ پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔