کیچ :فورسز کے ہاتھوں مزید دو افراد لاپتہ

164

فورسز نے بلوچ طالب علم کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے فورسز نے مزید دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے شاہرگ میں فورسز نے چھاپہ مار کر عباس ولد رفیق نامی شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

زرائع کے مطابق عباس دونوں پیروں سے معذور ہے ۔

اسی طرح کیچ کے علاقہ شاہرگ سے فورسز نے ایک اور شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق فورسز نے گذشتہ شب شاہرگ سے ہی ڈاکٹر شاہ زیب ولد جان محمد نامی نوجوان کو لاپتہ کردیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق شاہ زیب بی ایم سی کا طالب علم ہے جو عید کی چھٹیاں منانے گھر آیا ہوا تھا ۔

واضح رہے کہ ماضی کی طرح حالیہ کچھ عرصے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے طلباء سمیت کئی افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے لاپتہ کردئے گئے ہیں۔