دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فرنٹیئر کور کے کیمپ کو کیچ کے علاقے گورکوپ میں مسلح افراد نے نشانہ بنایا، فورسز اور مسلح افراد کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر اس سے قبل بھی متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں جبکہ ان حملوں کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔