کوئٹہ و دالبندین سے دو افراد کی لاشیں برآمد

249

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کلی خلی تھانہ شالکوٹ کے علاقے سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

مقامی انتظامیہ کے لاش پر گولیوں کے نشانات ہیں، اور لاش کو بی ایم سی منتقل کردیا گیا ہے تاہم مذکورہ شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثناء دالبندین سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت محمد اعظم حسنی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد اعظم حسنی کو دو ماہ قبل اغواء کیا گیا تھا اور ان کے اغواء کی ایف آئی آر ان کے سسر اور دیگر دو افراد پر درج کیا گیا تھا۔