کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

120

کوئٹہ ہی کے علاقے قائد آباد تھانے کے حدود سے ایک لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے شہباز ٹاون میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو بھائی سمیت قتل کردیا ۔

قتل ہونے والے بھائیوں کا تعلق گلستان قلعہ عبداللہ سے ہے ۔

ریسکیو حکام نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انھیں ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا ۔

دریں اثناء کوئٹہ ہی کے علاقے قائد آباد تھانے کی حدود سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کو شناخت کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔