کوئٹہ: فائرنگ سے دو افراد ہلاک، پولیس اہلکار سمیت چار زخمی

204

کوئٹہ میں پولیس دعوے کے مطابق اس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور بارکھان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں قمبرانی کے کلی بڑو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت خدائیداد کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی شناخت عبدالمالک کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے کلی لوہر میں خنجروں کے وار سے قبائلی رہنما حاجی غلام مصطفیٰ کرد کا بیٹا ریاض احمد اور عبدالرسول کرد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب بارکھان کے علاقے بغاو میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ  سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔