کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی جبری گمشدگیوں کے خلاف گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاجی کیمپ جاری ہے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے عید کے روز بھی احتجاجی کیمپ جاری ہے ۔
احتجاجی کیمپ کی قیادت وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما ماما قدیر کررہے ہے ۔
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی کیمپ میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین بھی حصہ لے رہے ہیں ۔
لواحقین نے مطالبہ کیا کہ ان لاپتہ پیاروں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے مطابق حل کیا جائے۔