کوئٹہ: شیخ زید ہسپتال مالی و انتظامی بحران کا شکار

726

کوئٹہ میں قائم شیخ زید ہسپتال کی بجلی منقطع کر دی گئی ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے شیخ ذید ہسپتال کو فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے واجبات کے ادائیگی نہ ہونے کی باعث کیسکو نے ہسپتال کی بجلی منقطع کر دی ۔

یاد رہے 18ویں ترمیم کے بعد شیخ ذید ہسپتال کو بلوچستان  حکومت کی تحویل میں دینے کے بعد ہسپتال ہمیشہ سے مالی بحران کا شکار رہا ہے آج بھی بجلی اور گیس کی مد میں کروڑوں کی مقروض ہے ۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے یہی سلسلہ اگر جاری  رہا تو آئندہ کچھ دنوں بعد ہسپتال کی آپریشن تھیٹر اور وارڈوں کو تالا لگیں گے ۔

شیخ زید ہسپتال میں کام کرنے والے ایک ملازم نے کہا کہ ہسپتال میں جدید اور عالمی معیار کی مشینری موجود ہے لیکن پرساں حال نہ ہونے کی وجہ ہسپتال دن بدن مالی و انتظامی بحران کا شکار ہوتا جارہا ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ متعلقہ اداروں   سے مطالبہ کیا  کہ مختلف اضلاع کے نادار مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے شیخ ذید ہسپتال کو مالی اور انتظامی بحران   سے بچایا جائے ۔