کراچی : مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

202

پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد واپس مومن آباد تھانے کی طرف جارہے تھے کہ انھیں مسلح افراد نے نشانہ بنایا ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کراچي کے علاقے اورنگی  ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پوليس اہلکار ہلاک  ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن 4 نمبر مومن آباد میں پیش آیا جہاں دونوں اہلکاروں کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔

دونوں اہلکار سعید آباد کے رہائشی اور مومن آباد تھانے میں ایس آر پی یونٹ میں تعینات تھے۔ ہلاک ہونے والے  پولیس اہلکاروں کی شناخت اللہ دتہ اور احمد علی کے نام سے ہوئی۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھتیان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد  نے نائن ایم ایم پستول سے نشانہ بنایا جبکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں۔ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں