کراچی : بحیرہ عرب میں طوفان کا الرٹ جاری

232

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، جس کے باعث کراچی کے سمندر سے 1500 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں ڈپریشن موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں موجود ڈپریشن آئندہ 36 گھنٹوں میں طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کی جانب سے سمندر میں ڈپریشن کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

سائیکلون بننے کے بعد اس کا رخ کراچی کی ساحل کی جانب ہوا تو گرمی کی شدت بڑھ جائے گی اور بارشیں ہوں گی۔ ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

سائیکلون بننے کی صورت میں اسے وایو کا نام دیا جائے گا۔ طوفان کے زیادہ امکانات بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرانے کے ہیں جس کے بعد طوفان کمزور پڑ جائےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان بننے کے دو سے تین بعد اسکے رخ کا ٹھیک تعین ہو پائے گا۔ فی الحال طوفان کے کراچی سے ٹکرانے کےامکانات کم ہیں۔