ژوب : تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتے 4 افراد کو کچل دیا

73

حادثے میں تین افراد  جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ژوب ڈی آئی خان نیشنل ہائی وے پر واقع انعام حسن پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتے چار افراد کو کچل دیا ۔

پولیس کے مطابق حادثے میں تین افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوا ۔

جانبحق ہونے والے افراد  میں عبدالقدوس، انور ناصر، سیف الرحمن ناصر شامل ہے۔

 مقامی انتظامیہ نے جانبحق اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔