چمن: ٹریفک حادثے میں 1 شخص جانبحق

143

حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی۔

مذکورہ کار کو کوئٹہ چمن شاہراہ پر سرانان کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جانبحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جانبحق اور زخمی افراد میں سہیل خان، عبدلستار، اور دلاور خان شامل ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔