چاغی : غذائی قلت ایک اور بچہ جانبحق

198

گذشتہ دو ماہ کے دوران چاغی میں غذائی قلت سے تین بچے جانبحق ہو چکے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں غذائی قلت سے ایک اور بچہ جانبحق ہوگیا۔

علاقائی زرائع کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران یہ تیسرا بچہ ہے جو کہ غذائی قلت کے سبب جانبحق ہوگیا ہے۔

واضح رہے جس ضلع  میں بچے غذائی قلت سے جانبحق ہورہے ہیں اسی ضلع کے سیندک کے مقام سے اربوں ڈالر کا سونا چاندی پاکستان چین کی مدد سے نکال کر لے جارہا ہے اور اس کے علاقے ریکوڈک کے مقام پر دنیا کے بڑے سونے کے ذخائر میں سے  ایک ذخیرہ پایا جاتا ہے ۔

اس کے علاوہ چاغی کے مختلف علاقوں میں کراچی و لاہور کے سرمایہ دار مقامی میر معتبروں کی مدد و کمک سے وسائل نکال رہے ہیں تاہم ان تمام وسائل کی موجودگی کے باوجود چاغی کے عوام کی معیار زندگی میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔

صحت سمیت تعلیم اور بنیادی انفراسٹرکچر پورے ضلع میں ناپید ہے ۔

دالبندین سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالکریم  نے دی بلوچستان پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے نمائندے دعوے تو بلند و بانگ کرتے ہیں لیکن عملی اقدامات ان کی صرف اخباری بیانات کی حد تک محدود ہے ۔