پنجگور: فورسز پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

148

پنجگور حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک دو زخمی ہوئے ہیں – میجر گہرام بلوچ 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتوار کے روز پنجگور کے علاقے چتکان میں ہمارے سرمچاروں نے قلم چوک پر پاکستانی فورسز کی چوکی پر گرینیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔