پشین : ٹریفک حادثے میں تین افراد جانبحق

135

حادثے  میں 2 افراد زخمی بھی ہوئیں ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3تین افراد جانبحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پشین ہیکلزئی روڈ ماندہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان  تصادم ہوا ،جس کے نتیجے  تین افراد موقع پر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے ۔

مقامی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اور جانبحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔