پشاور : مسلح افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنماء جانبحق

128

مسلح نے فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی پشاور کے صدر کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کو قتل کردیا ۔

مسلح افراد کے فائرنگ سے اے این پی پشاور سٹی کے صدر سرتاج خان جانبحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں مذہبی شدت پسندوں کی جانب سے اے این پی کے متعدد رہنماؤں کے علاوہ عام کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔