پسنی : بی این پی کے مقامی رہنماء کی لاش سمندر سے برآمد

471

بی این پی کا مقامی رہنما اپنے بیٹے اور بھتیجے سمیت سمندر میں لاپتہ ہوگئے تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  پسنی کے خداداد محلہ کا سابق کونسلر  اور قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء کہدہ داد اللہ کی لاش ساحل سمندر سے برآمد ہوئی ۔

مقامی لوگوں کے مطابق  کہدہ داد اللہ اپنے بیٹے اور بھتیجے کے ہمراہ گذشتہ شام گھر سے جڈی ہور کی طرف مچھلی کی شکار کے لئے نکلے تھے ۔

سمندر میں لاپتہ ہونے والے تین افراد میں سے کہدہ داد اللہ کی لاش آج صبح بدوک کے سمندری کنارے سے برآمد ہوئی جبکہ دیگر دو لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے ۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیر حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے سبب اکثر اوقات سمندری  لہروں کے شکار ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

دوسری جانب ماہی گیروں کی روزگار پہ قدغن لگانے کے لئے چین اور کراچی سے آنے والے ٹرالر جالوں سے شکار کرتے ہیں جس کے سبب ایک طرف جہاں مقامی ماہی گیر بے روزگار ہورہے ہیں وہی دوسری جانب سمندری حیات کی بھی  بڑے پیمانے پر نسل کشی ہورہا ہے۔