پسنی: ایک شخص نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی

233

مقتول نے اپنی خالہ زاد بہن کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں ایک شخص نے خاتون کو قتل کرنے بعد خود کشی کرلی۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ باغبازار وارڈنمبر 3 کے رہائشی کامران ولد بخشی نے پستول سے فائرنگ کرکے اپنے خالہ زاد بہن کو قتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں آر ایچ سی پسنی منتقل کردی گئیں جبکہ مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ واقعے کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔