پاکستان میں قیام امن کے نام پر کانفرنس کا انعقاد بد نیتی پر مبنی ہے- افغانستان سینٹ

201

پاکستان افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اپنے سابقہ غلطیوں کو دہرا رہا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے ایوان بالا (سینٹ ) جسے مشران جرگہ بھی کہتے ہے نے اپنے جاری کردہ بیان میں قیام امن کے نام پر پاکستان میں ہونے والے منعقدہ کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر سابقہ غلطیوں کو دہرا رہا ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ تاریخ سے ثابت ہے کہ پاکستان کبھی بھی افغانستان میں قیام امن کے لئے ایمانداری سے کوشش نہیں کرتا ۔

افغانستان کے ایوان بالا نے مزید کہا کہ ایسے کانفرنس کا انعقاد اس وقت قابل قبول ہوگا جب یہ افغان حکومت کی سربراہی اور شرکت سے ہو۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھوربن مری پاکستان میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں افغانستان کے متعدد سابقہ مجاہدین رہنماوں نے شرکت کی  جس میں قابل ذکر گلبدین حکمت یار اور عطاء نور شامل ہیں ۔