نوشکی: ٹریفک حادثے میں 1 شخص جانبحق، 5 زخمی

153

حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ نوشکی کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے مل کچکی چاہ کے قریب قومی شاہراہ پر مغرب کے وقت دو موٹر سائیکلوں میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک تصادم کے نتیجے میں سمیع اللہ ولد میر احمد حسنی ساکن پدگ جانبحق جبکہ عبیداللہ، بشیر احمد، محراب، احمد نواز اور محمد الیاس شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو لیویز فورس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال نوشکی پہنچایا، ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تمام زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔