نوشکی، حب چوکی: ٹریفک حادثات میں 1 شخص جانبحق، 18 زخمی

862

حب حادثے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی اور ضلع نوشکی میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 1 شخص جانبحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نوشکی میں سلطان پاس کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں –

تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے –

دریں اثناء صنعتی شہر حب میں گڈانی موڑ کے قریب کار گاڑی مخالف سمت سے آنے والے مزدہ گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔